ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 328افراد کوریسکیو کیا،ترجمان

94
Rescue 1122

ملتان۔ 01 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع ملتان میں320ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر328 افرادکوریسکیوکیاگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں304، شجاع آباد میں12اورجلال پور پیر والا میں چار ایمرجینسیزپیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد77ہے،

ملتان شہر میں72،شجاع آباد میں تین اورجلال پورپیروالامیں دوٹریفک حادثات پیش آئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں196میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 191،شجاع آبادمیں تین اور جلال پور پیر والا میں دو میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔13 کرائم اور24متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔

مجموعی طور پر 328افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں309،شجاع آباد میں14 اورجلال پور پیر والا میں پانچ افرادکوریسکیوکیا گیا۔