- Advertisement -
لاہور۔19 مارچ(اے پی پی )قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو کسی بھی قسم کی رعایت کے دینے کے حق میں نہیں ہیں اور انہوں نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اگر کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ کے مرتکب قرار پائیں تو ان پر تاحیات پابندی عائد کی جائے۔ مصباح الحق نے ناصر جمشید کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قرار پائیں ان پر عمر بھر کے لیے پابندی عائد کی جائے، ہم اس واقعے سے بہت مایوس ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=47238
- Advertisement -