یونیورسٹی آف سرگودھا کے دفتر تعلقات ِعامہ و مطبوعات میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد

101
Public Relations and Publications
Public Relations and Publications

سرگودھا ۔5جون (اے پی پی):دفتر تعلقات عامہ و مطبوعات یونیورسٹی آف سرگودھا میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انچارج دفتر تعلقاتِ عامہ ومطبوعات محمد عثمان کی کزن کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں مرحومہ کے ایصال ِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرتے ہوئے جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ اس موقع پر افسر تعلقات عامہ فیصل جاوید، اسسٹنٹ دفتر تعلقات عامہ رضوان احمد، جونیئر کلرک محبوب علی، فوٹو گرافر حافظ طیب الرحمن، کیمرامین ظہیر بابر اور نائب قاصد کاشف علی بھی موجود تھے۔