ڈی پی او تورغر سید مختار شاہ کی معاشرتی جرائم کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے علماء کرام کے ساتھ میٹنگ

101
drug dealer
drug dealer

تورغر۔ 7 جون (اے پی پی):ڈی پی او تورغر سید مختار شاہ اور ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاءالرحمن مروت نے دیرینہ دشمنیوں کے خاتمہ، منشیات فروشوں سے سوشل بائیکاٹ اور دیگر معاشرتی جرائم کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے علماءکرام اور معزیزین کے ساتھ میٹنگ کی۔ علماءکرام کا معاشرہ میں ایک مقام ہے اور ان کی باتوں میں اﷲ تعالیٰ نے تاثیر رکھی ہے، علماءکرام عوام میں دشمنیوں کے خاتمہ، منشیات اور دیگر معاشرتی جرائم کے خلاف عوام میں شعور پیدا کریں اور نماز جمعہ میں ممبر سے اس حوالہ سے خصوصی خطاب کیا کریں۔

اس موقع پر ڈی پی او تورغر نے کہا کہ علماءکرام و مدرسہ کے اساتذہ کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام ضلعی مدارس کے معلم نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او تورغر نے فرقہ واریت کے خاتمہ اور دہشت گردی کے روک تھام کے حوالہ سے آگاہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کی اور آگاہ کیا کہ وہ بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ تورغر پولیس کم وسائل کے باوجود بھرپور محنت اور جدوجہد کے ساتھ تورغر سے تمام جرائم کے خاتمہ کیلئے دن رات کام کرے گی اور اپنی ہر ممکن کوشش کے ساتھ علاقہ اور عوام کی خدمت کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گی۔