کراچی ۔ 20 مارچ (اے پی پی) کاروبای ہفتے کے پہلے روزپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص میںتیزی کارحجان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 48400 پوائنٹس سے بڑھ کر 48600 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 33 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا اغاز مثبت زون میں ہوا، توانائی، اسٹیل، بینکنگ، ریفائنری …
پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، کاروبار حصص میںتیزی کارحجان
کراچی ۔ 20 مارچ (اے پی پی) کاروبای ہفتے کے پہلے روزپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص میںتیزی کارحجان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 48400 پوائنٹس سے بڑھ کر 48600 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 33 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا اغاز مثبت زون میں ہوا، توانائی، اسٹیل، بینکنگ، ریفائنری اور فرٹیلائزر سیکٹرز میں خریداری کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 48500، 48600 اور 48700 پوائنٹس کی 3 نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا تاہم منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں دباﺅ کے باعث انڈیکس 48700 پوائنٹس کی بالائی حد سے گر گیا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 288.30 پوائنٹس بڑھ کر 48697.65 پوائنٹس پرجاپہنچا۔









