اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلہ میں امریکی ڈالر 19 پیسے اضافہ کے بعد 278.20 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277.75 روپے اور قیمت فروخت 280.5 روپے ریکارڈ کی گئی۔
یورو کی قدر 23 پیسے اضافہ کے بعد 302.95 روپے ہو گئی۔ جاپانی ین کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور ین 1.78 روپے پر مستحکم رہا۔ برطانوی پائونڈ کی قدر 18 پیسے کے اضافہ کے بعد 356.04 روپے ہو گئی۔ سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدر میں 5 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد سعودی ریال کی قدر 74.17 روپے اور اماراتی درہم کی قدر 75.74 روپے ہو گئی۔