ہمبرگ ۔ 21 مارچ (اے پی پی) ایران تھائی لینڈ سے 40 ہزار ٹن چاول خریدے گا۔ایران نے چاولوں کی خریداری کے لئے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کئے تھے۔ہمبرگ کے ٹریڈرز کے مطابق ایران ہوم مالی گریڈ کے چاول تھائی لینڈ سے600 یورو(645.54 ڈالر )فی ٹن میں خرید رہا ہے جن کی شپمنٹ اپریل کے وسط سے مئے کے وسط کے دوران ہو گی۔تھائی لینڈ ایران کو 3 لاکھ ٹن چاول …
ایران تھائی لینڈ سے 40 ہزار ٹن چاول خریدے گا
ہمبرگ ۔ 21 مارچ (اے پی پی) ایران تھائی لینڈ سے 40 ہزار ٹن چاول خریدے گا۔ایران نے چاولوں کی خریداری کے لئے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کئے تھے۔ہمبرگ کے ٹریڈرز کے مطابق ایران ہوم مالی گریڈ کے چاول تھائی لینڈ سے600 یورو(645.54 ڈالر )فی ٹن میں خرید رہا ہے جن کی شپمنٹ اپریل کے وسط سے مئے کے وسط کے دوران ہو گی۔تھائی لینڈ ایران کو 3 لاکھ ٹن چاول بر آمد کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔









