راولپنڈی۔12جون (اے پی پی):لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 5 جوانوں کو ان کے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 9 جون 2024 کو ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والےصوبیدار میجر محمد نذیر عمر 50 سال، ساکن ضلع سکردو ، لانس نائیک محمد انور عمر 34 سال، ساکن ضلع گانچھے)، لانس نائیک حسین علی عمر 36 سال، ساکن ضلع غذر ، سپاہی اسد اللہ عمر 33 سال، ساکن ملتان ، سپاہی منظور حسین عمر 27 سال، ساکن ضلع گلگت)، سپاہی راشد محمود عمر 31 سال، ساکن ضلع راولپنڈی کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں تدفین کی گئی ہے۔نماز جنازہ میں حاضر سروس افسران وجوان، شہدا کے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہدا کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=475139