21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ وائلڈ لائف کی بھکر اور گوجرانوالہ میں کارروائیاں ، 307 جنگلی...

محکمہ وائلڈ لائف کی بھکر اور گوجرانوالہ میں کارروائیاں ، 307 جنگلی پرندے برآمد ،2 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

لاہور۔12جون (اے پی پی):ڈی جی وائلڈلائف پنجاب مدثر ریاض ملک کی زیر نگرانی جاری وائلڈلائف کومبنگ آپریشن کے دوران ضلع بھکر اور گوجرانوالہ میں 2مختلف کارروائیوں میں غیرقانونی قبضہ میں رکھے گئے 307 نایاب جنگلی پرندے برآمد کرکے2 افراد کو گرفتار کرلیاگیا ۔ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ضبط کئے گئے نایاب جنگلی پرندوں میں تیتر ، سفیدچکور، فیزنٹس ، بٹیر اور گھریلو چڑیاں شامل ہیں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف محمد نعیم طاہر کی سربراہی میں وائلڈلائف سٹاف نے سرچ وارنٹ کے بعد مقامی پولیس کے تعاون سے بھکر شہر میں ایک گھر میں غیرقانونی طور پر رکھے گئے

167جنگلی پرندے برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا،ضبط کئے جانے والے نایاب پرندوں میں تیتر ،سفید چکور ،فیزنٹس اور بٹیر شامل ہیں ۔ ملزم کو وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے قانونی کارروائی کے لئے مقامی عدالت میں پیش کیاگیا ۔ عدالت نے جنگلی پرندوں کو منی زو بھکر منتقل کرنے کاحکم جاری کیا۔اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران وائلڈلائف سٹاف گوجرانوالہ نے ایک چڑیا فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 140گھریلو چڑیاں برآمد کرلیں اور ملزم کے خلاف چالان مرتب کرنے کے بعد عدالت پیش کیاگیا ۔ عدالت نے ملزم کو جیل بھیجنے اور چڑیاں قدرتی ماحول میں آزاد کرنے کاحکم دیاجس پر ضبط کی گئی تمام چڑیاں احاطہ عدالت میں آزاد کردی گئیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=475294

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں