21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ ، پولیس اہلکاروں کی نفسیاتی صحت اوررابطے کی مہارت کو بہتر...

مانسہرہ ، پولیس اہلکاروں کی نفسیاتی صحت اوررابطے کی مہارت کو بہتر بنانے کے لئے تربیتی ورکشاپ

- Advertisement -

مانسہرہ ۔ 12 جون (اے پی پی):ڈی پی او آفس مانسہرہ میں پولیس اہلکاروں کی نفسیاتی صحت اوررابطے کی مہارت کو بہتر بنانے کے لئے’’سائونڈ مائنڈ سائونڈ باڈی ‘‘پروگرام کے تحت ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس مرد و خواتین افسران اور اہلکاروں نے حصہ لیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او نے کہا ہے کہ ورکشاپ کا مقصد پولیس اہلکاروں کے زہنی دبائو کو کم کرنا ہے تا کہ پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں اوران کی سائلین\ شہریوں سے بہتر رابطے ممکن ہو سکے گے ۔ انچارج وکٹم سپورٹ سروس ڈیسک ماہر نفسیات لبنیٰ سفیر نے پولیس افسران، اہلکاروں اور لیڈیز پولیس کو کمیونیکیشن سکلز،اینگر اور سٹریس منیجمنٹ کے حوالے سے اہم لیکچر دیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر ڈی پی او مانسہرہ نے ورکشاپ میں حصہ لینے والے پولیس افسران و جوانوں اور خاتون پولیس اہلکاروں میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=475298

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں