پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے خالص منافع میں 9 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) سال 2016ءکی آخری ششماہی کے دوران پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے خالص منافع میں 9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور جولائی تا دسمبر 2016ءکے دوران کمپنی کو 11.01 ارب روپے کا نفع حاصل ہوا ہے۔ کمپنی کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق کمپنی منافع میں کمی کا بنیادی سبب نفع پر ٹیکس کی اضافی ادائیگی اور دیگر آمدنیوں میں ہونے …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) سال 2016ءکی آخری ششماہی کے دوران پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے خالص منافع میں 9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور جولائی تا دسمبر 2016ءکے دوران کمپنی کو 11.01 ارب روپے کا نفع حاصل ہوا ہے۔ کمپنی کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق کمپنی منافع میں کمی کا بنیادی سبب نفع پر ٹیکس کی اضافی ادائیگی اور دیگر آمدنیوں میں ہونے والی کمی شامل ہے۔ سال 2015ءکے اسی عرصہ کے دوران پی پی ایل کو 12.06 ارب روپے کی آمدنی ہوئی تھی۔ کمپنی کے منافع میں کمی کے باعث فی حصص آمدنی سال 2015ءکی دوسری ششماہی کی آمدن 6.12 روپے کے مقابلہ میں سال 2016ءکی آخری ششماہی کیلئے 5.58 روپے فی حصص تک کمی ہو گئی۔

Leave a Reply