پاکستان چین کے تعاون سے 2018ءتک لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیا جائے گا، ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی

اسلام آباد ۔ 22مارچ (اے پی پی) ماہر اقتصادیات ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کے تعاون سے 2018ءتک لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیا جائے گا۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ انفراسٹرکچر، توانائی بحران اور معاشی استحکام تھا اور چین کے تعاون سے اب ہم اس مقام تک پہنچ چکے ہیں کہ 2018ءتک ہم لوڈشیڈنگ پر قابو پا نے …

اسلام آباد ۔ 22مارچ (اے پی پی) ماہر اقتصادیات ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کے تعاون سے 2018ءتک لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیا جائے گا۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ انفراسٹرکچر، توانائی بحران اور معاشی استحکام تھا اور چین کے تعاون سے اب ہم اس مقام تک پہنچ چکے ہیں کہ 2018ءتک ہم لوڈشیڈنگ پر قابو پا نے میں کامیاب ہو جائیں گے اور چین پاک اقتصادی راہ دای منصوبو سے جڑے انفراسٹرکچر کے دیگر منصوبے ملکی استحکام اور معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی بحالی، دہشتگردی کا خاتمہ، سرمایہ کاری،ٹیکس کی ادائیگی اور قومی بچت پر عوام عمل پیرا ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہو سکے گی اور بلوچستان سمیت پوری قوم کے لئے خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا ہو سکیں گے۔

Leave a Reply