لاہور۔13جون (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز سرور مغل کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے،ترجمان لیسکو کے مطابق اس سلسلے میں مہم کے 242 ویں روز 104 نادہندگان سے7.55ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی23 نادہندگان سے0.93 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 11 نادہندگان سے1.51 ملین کی ریکوری کی گئی۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی 12نادہندگان سے 1.43ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساتھ سرکل کی زیر نگرانی9نادہندگان سے 0.37 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی8نادہندگان سے 0.88ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی7 نادہندگان سے 0.65 ملین کی ریکوری کی گئی۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل کی زیر نگرانی 16 نادہندگان سے 0.45 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل کی زیر نگرانی18نادہندگان سے 1.33 ملین کی ریکوری کی گئی۔ 242 روز سے جاری مہم کے دوران 105282 ڈیفالٹرز سے 3 ارب 17کروڑروپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔
لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 15265 نادہندگان سے457.56 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 13875 نادہندگان سے 720.19 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 12060 نا دہندگان سے454.79 ملین اور ساتھ سرکل میں 6273 نادہندگان سے 169.16 ملین کی ریکوری کی گئی۔
ننکانہ سرکل میں 9180 نادہندگان سے 257.84 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 12276نادہندگان سے446.45 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16598نادہندگان سے204.54 ملین جبکہ قصور سرکل میں 19755نا دہندگان سے 462.46 ملین کی ریکوری کی گئی۔