برطانیہ کی ایما ریڈوکانو ناٹنگھم اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

لندن۔14جون (اے پی پی):انگلینڈ کی ٹینس سٹارایما ریڈوکانو اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راونڈ میں پہنچ گئیں ۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں برطانوی ٹینس سٹار ایما ریڈوکانو نے یوکرین کی حریف کھلاڑی ڈاریہ سنیگور 0-2 سیٹس سے شکست دی ۔ ڈبلیو ٹی اے ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں …

لندن۔14جون (اے پی پی):انگلینڈ کی ٹینس سٹارایما ریڈوکانو اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راونڈ میں پہنچ گئیں ۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں برطانوی ٹینس سٹار ایما ریڈوکانو نے یوکرین کی حریف کھلاڑی ڈاریہ سنیگور 0-2 سیٹس سے شکست دی ۔

ڈبلیو ٹی اے ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے مشہور شہر ناٹنگھم میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں انگلینڈ کی ایما ریڈوکانو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین کی کی حریف کھلاڑی ڈاریہ سنیگور کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

ایماریڈوکانو نے اپنی فٹنس مسائل سے مکمل طورپر نجات پانے کے لئے رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلام ایونٹ فرنچ اوپن ٹینس میں نہ شرکت کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد وہ ہوم ایونٹ ناٹنگھم اوپن میں شامل ہوئیں اور اپنا مسلسل دوسرا میچ جیتا اور کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔آخری آٹھ میں ان کا مقابلہ ہم وطن فران جونز یا امریکی ایشلین کروگر سے ہوگا۔