- Advertisement -
ملتان۔ 15 جون (اے پی پی):معروف کمپیئر ،انائونسر اور ٹی وی شو نیلام گھر کے میزبان طارق عزیز کی چوتھی برسی 17جون کو منائی جائے گی۔ طارق عزیز 28اپریل 1936ءکو جالندھر (بھارت) میں پیدا ہوئے اس کے بعد ان کا خاندان ہجرت کرکے پاکستان آگیا ۔
1974ءمیں انہوں نے نیلام گھر کے نام سے کوئیز پروگرام کا آغاز کیا جو بعد ازاں طارق عزیز شو کے نام سے چلتا رہا ۔طارق عزیز 1997سے 1999 ءتک قومی اسمبلی کے ممبر بھی رہے ،ان کا پنجابی مجموعہ ،،ہمزاد دا دکھ ،،کے نام سے شائع ہوا 1992ءمیں انہیں تمغئہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا ۔
- Advertisement -
اس کے علاوہ بھی انہیں بہت سارے اعزازات ملے17جون 2020ءکو وہ 84برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=476769
- Advertisement -