لوسرن۔16جون (اے پی پی):سعودی عرب وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ یوکرین امن عمل میں سمجھوتے کی ضرورت ہوگی۔عرب نیوز کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان سوئٹزر لینڈ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوکرین کی جنگ میں کسی بھی قابل اعتماد امن مذاکرات کےلیے روس کی شرکت ضروری ہوگی ۔ انہو ں نے کہا کہ سعودی عرب یوکرین ۔روس تنازع کے خاتمے میں …
یوکرین امن عمل میں سمجھوتے کی ضرورت ہوگی ، سعودی عرب
لوسرن۔16جون (اے پی پی):سعودی عرب وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ یوکرین امن عمل میں سمجھوتے کی ضرورت ہوگی۔عرب نیوز کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان سوئٹزر لینڈ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوکرین کی جنگ میں کسی بھی قابل اعتماد امن مذاکرات کےلیے روس کی شرکت ضروری ہوگی ۔ انہو ں نے کہا کہ سعودی عرب یوکرین ۔روس تنازع کے خاتمے میں مدد کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی برادری سنجیدہ مذاکرات کی طرف کسی بھی قدم کی حوصلہ افزائی کرے جس کے لیے ایک روڈ میپ کے حصے کے طور پر مشکل سمجھوتے کی ضرورت ہے جو امن کی طرف لے جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ یوکرین میں امن کی طرف جانے والے کسی بھی عمل میں روس کی شرکت ضروری ہوگی۔واضح رہے کہ شہزادہ فیصل بن فرحان یوکرین امن سربراہی اجلاس میں شرکت کےلیے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوسرن پہنچے ہیں۔سعودی وزیر خارجہ سربراہی اجلاس کے موقع پر دوطرفہ ملاقاتوں میں یوکرین میں امن کے حصول کے طریقوں پر تبادلہ خیال اور ایک ایسے حل تک پہنچنے کےلیے کوششیں تیز کریں گے جس سے بحران کا خاتمہ اور شہریوں کو انسانی مصائب سے بچایا جا سکے۔









