
سیالکوٹ۔ 17 جون (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ کینٹ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی ۔ انہوں نے ملکی سالمیت اور استحکام کے لیے دعائیں بھی کیں۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیر دفاع خواجہ محمد آصف عوام سے عید ملے اور عوام میں گھل مل گئے عوام کی بڑی تعداد نے وزیر دفاع کو عید کی مبارک دی۔ خواجہ سلطان ٹیپو اور انکے دیگر رفقاء بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔