گرمی کی تھکن اور سن سٹروک کے دو ہزار 764 کیسز

جدہ ۔17جون (اے پی پی):سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حج کے دوران حجاج کرام میں گرمی کی وجہ سے تھکن اور سن سٹروک کے 2 ہزار 764 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں ۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا کہ کو گرمی کی تھکن اور سن سٹروک کے دو ہزر 764 کیسز سامنے آئے ہیں تاہم مجموعی طور پر …

جدہ ۔17جون (اے پی پی):سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حج کے دوران حجاج کرام میں گرمی کی وجہ سے تھکن اور سن سٹروک کے 2 ہزار 764 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں ۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا کہ کو گرمی کی تھکن اور سن سٹروک کے دو ہزر 764 کیسز سامنے آئے ہیں تاہم مجموعی طور پر حجاج کی صحت تسلی بخش ہے۔

ایک پریس بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ صحت کے حوالے سے ہدایات یا گائیڈ لائنز پر عمل نہ کرنے سے کچھ حجاج گرمی سے تھکن کا شکار ہوئے اور یہی یہ حجاج کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ حجاج تمام صحت ہدایات پر عمل کریں اور چھتری کا استعمال جاری رکھیں،گرمی کی تھکن کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے لیکن اس کی روک تھام صحت ہدایات پر عمل کرنے سے ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ منی میں منتظمین حجاج کو صحت ہدایات کے حوالے سے آگاہ کریں کیونکہ اس سے صحت، تحفظ اور سیفٹی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔