21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنر ملتان مریم خان عید کے دوسرے روز خانیوال پہنچ گئیں :...

کمشنر ملتان مریم خان عید کے دوسرے روز خانیوال پہنچ گئیں : ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ

- Advertisement -

ملتان۔ 18 جون (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے عید کے دوسرے روز ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال کا دورہ کیا ۔ انہوں نے مریضوں سے دستیاب سہولیات کے بارے میں بھی استفسار کیا۔ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کی بنیادی سہولیات تک سہل رسائی دینے کے لیے کوشاں ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی فوکس ہے۔ کمشنر مریم خان نے وارڈ کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہیں ڈی سی خانیوال محمد علی بخاری کی جانب سے تفصیلی بریفننگ دی گئی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477294

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں