22.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںموٹروے پولیس نے چار لاکھ روپے مالیت کے گمشدہ زیورات خاتون کو...

موٹروے پولیس نے چار لاکھ روپے مالیت کے گمشدہ زیورات خاتون کو واپس کر دئیے،ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔18جون (اے پی پی):موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی ،چار لاکھ مالیت کے گمشدہ زیورات خاتون کو واپس کر دئیے،ترجمان کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی بس میں ایک فیملی کے زیورات رہ گئے تھے ،فیملی نے زیورات کی گمشدگی کی اطلاع موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر دی،ترجمان کا کہنا ہے

کہ پٹرولنگ افسران عمران اور عمر نے سمندری کے قریب زیورات سے بھرا بیگ بس سے ڈھونڈ لیا جس کے بعد سیکٹر کمانڈر شہباز عالم کی ہدایات پر فیملی سے رابطہ کیا گیا۔ موٹروے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد زیورات فیملی کے حوالے کر دئیے۔ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی نے پٹرولنگ افسران کو شاباش دی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477357

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں