کراچی۔ 18 جون (اے پی پی):سٹی پولیس نے عید کے دنوں میں شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کے دوران قربانی کے جانوروں کے آلائشیں پھاڑنے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر 7 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ترجمان کمشنر کراچی نے بتایا کہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ قربانی کے جانوروں کے آلائشیں پھاڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور ضلعی سطح پر اس کی رپورٹ مرتب کریں۔
سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) نور جہاں تھانے نے کریک ڈاؤن کے دوران پانچ افراد کو گرفتار کر کے جن کی شناخت سلیمان ولد وزیر، ذاکر ولد فاروق، شہروز ولد الیاس، عادل ولد صابر اور انور ولد نذیر کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے خلاف سیکشن 188 پی پی سی کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں جبکہ ایس ایچ او پاپوش نگر نے دو افراد محمد یونس ولد محمد علی اور عبدالغنی ولد محمد علی کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے۔کراچی انتظامیہ نے سیکشن 144 سی آر پی سی کے تحت قربانی کے جانوروں کی آلاٸشیں کو پھاڑنے اور کوڑا کرکٹ پھیلانے پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477393