23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںگورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور گورنر...

گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ٹیلیفون ، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی

- Advertisement -

پشاور۔ 18 جون (اے پی پی):گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ٹیلیفون کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ۔ گورنر ہاؤس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تینوں صوبوں کے گورنرز نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد دی۔

گورنر سندھ، گورنر پنجاب اور گورنر بلوچستان نے اپنی جانب سے خیبرپختونخوا کے عوام کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد پیش کی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے تینوں صوبوں کے گورنرز کا شکریہ ادا کیا اور اپنی اور خیبرپختونخوا کے عوام کی جانب سے عیدالاضحٰی کی مبارکباد بھی پیش کی۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام وفاق اور تینوں صوبوں کے عوام کے ساتھ ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے پرعزم ہیں

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477402

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں