اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عید الاضحی ٰکے موقع پر جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید مبارک کا تبادلہ کیا۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے دوطرفہ تعلقات ، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور باہمی را بطوں جیسے شعبوں کی اہمیت اور صلاحیت کو اجاگر کیا ۔
دونوں رہنمائوں نے فائدہ مند تعاون کو بڑھانے اور اعلیٰ سطحی مصروفیات اور مکالمے کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔