ریاض ۔21جون (اے پی پی):سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج کے اختتام پر نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزوں کا اجرا شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ نیا عمرہ سیزن یکم محرم 1446ھ سے شروع ہوگا۔وزارت حج و عمرہ گزشتہ کئی برسوں سے حج سیزن کے اختتام کے بعد عمرہ پر آنے کے خواہشمند افراد کے لیے ویزوں کا اجرا شروع کرتی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ وہ سعودی قیادت کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہر سال زیادہ سے زیادہ زائرین کو عمرے کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے اور اس سلسلے میں ان کی ضروریات کا خیال رکھتی ہے اور انہیں ضروری خدمات فراہم کرتی ہے۔