بیجنگ۔1جولائی (اے پی پی):چینی صدر شی جن پھنگ نے سمانتھا موسٹین کو آسٹریلیا کی گورنر جنرل کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارک باد دی ہے۔پیر کو چینی میڈیا گروپ کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا ایک دوسرے کے اہم شراکت دار، ایشیا پیسیفک علاقے کے اہم ممالک اور عالمی سطح پر ملٹی پولرائزیشن کے عمل میں اہم قوتیں ہیں۔ صحت مند اور مستحکم طور …
چینی صدر کی آسٹریلیا کی نئی گورنر جنرل سمانتھا موسٹین کو مبارک باد

مزید خبریں
بیجنگ۔1جولائی (اے پی پی):چینی صدر شی جن پھنگ نے سمانتھا موسٹین کو آسٹریلیا کی گورنر جنرل کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارک باد دی ہے۔پیر کو چینی میڈیا گروپ کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا ایک دوسرے کے اہم شراکت دار، ایشیا پیسیفک علاقے کے اہم ممالک اور عالمی سطح پر ملٹی پولرائزیشن کے عمل میں اہم قوتیں ہیں۔ صحت مند اور مستحکم طور پر ترقی کرنے والے چین آسٹریلیا تعلقات دونوں ممالک اور عوام کے بنیادی اور طویل مدتی مفاد میں ہیں اور علاقائی اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے سازگار ہیں۔
چینی صدر نے کہا کہ وہ چین آسٹریلیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اوراختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے باہمی احترام، باہمی مفاد اور یکسانیت کی جستجو کے اصول کی بنیاد پر آسٹریلیا کے ساتھ مل کر زیادہ پختہ، مستحکم اور نتیجہ خیز چین آسٹریلیا جامع سٹریٹجک شراکت داری کی تعمیر کو دونو ں ممالک کے عوام کے مفاد میں فروغ دینے کے لئے کام کرنے کو تیار ہیں ۔








