بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گھر سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی نعشیں برآمد

نئی دہلی۔2جولائی (اے پی پی):بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی گھر میں لٹکتی ہوئی نعشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ شنہواکے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شوہر، بیوی اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ ریاست کے ضلع علی راج پور کے ایک گاؤں سے بتایا گیا ۔ریاستی پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق واقعہ کی …

نئی دہلی۔2جولائی (اے پی پی):بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی گھر میں لٹکتی ہوئی نعشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ شنہواکے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شوہر، بیوی اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ ریاست کے ضلع علی راج پور کے ایک گاؤں سے بتایا گیا ۔ریاستی پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی جبکہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

مزید خبریں