پشاور۔ 04 جولائی (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز پشاورکاشف ذولفقار نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے قصہ خوانی بازار اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا،ڈی ایس پی سٹی سرکل دیار خان اور ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید سلیم خان بھی موجود تھے ۔اس موقع پر صدر ظفر خٹک اور دیگر تاجر برادری کےساتھ ملاقات کے دوران بازاروں کی سکیورٹی اور امن و امان بارے تبادلہ خیال اور محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے روٹس اور مذہبی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔کاشف ذوالفقار نے اہم مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا جبکہ چیکنگ پوائنٹس پر موجود پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہر کے تما م داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں کرکے چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پشاورشہر میں امن و امان اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔پولیس افسران و اہلکار خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنے کےساتھ ساتھ پوری جاں فشانی سے ڈیوٹی سر انجام دیں ،دوران ڈیوٹی کسی قسم کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ہوم علاقائی خبریں ایس ایس پی آپریشنز پشاورکاقصہ خوانی بازارو ملحقہ علاقوں کادورہ،سکیورٹی انتظامات کا...