ایبٹ آباد۔ 5 جولائی (اے پی پی):ایبٹ آباد کی شیروان روڈ پر کٹھیالہ کے قریب کار حادثہ میں کار میں سوار تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حادثہ میں ہنڈا کار سڑک سے ہوتی ہوئی مٹی کے کچے مکان کی چھت سے نیچے گر کر معجزاتی طور پر چھوٹے سے درخت کے ساتھ جا کر رک گئی۔ ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو ریکوری ٹیم فوراً موقع پر پہنچی۔ ریسکیو ریکوری ٹیم نے پیشہ وارانہ اور کچے مکان کی دیوار اور چھت کو بچاتے ہوئے کار کو اڑھائی گھنٹے کی محنت کے بعد ریکور کر کے مالکان کے حوالہ کر دیا۔