راولپنڈی پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،20ملزمان گرفتار

148

راولپنڈی۔8جولائی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 20ملزمان گرفتار کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم طاہر سے 01 کلو 650گرام چرس،ملزم احمد سے 01 کلو 600گرام چرس، نصیر آباد پولیس نے ملزم ابرار سے 01کلو 100گرام چرس، مندرہ پولیس نے ملزم سمیر سے 550گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم عامر سے 550گرام چرس،ملزم توقیر سے 10لیٹر شراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم ذیشان سے 15لیٹر شراب،

وارث خان پولیس نے ملزمان ہریرہ، حسیب اور کامران سے14لیٹر شراب،صادق آباد پولیس نے ملزم احتشام سے 13لیٹر شراب، مورگاہ پولیس نے ملزم اسامہ سے 05 لیٹر شراب، گوجرخان پولیس نے ملزم قاسم سے 01 بوتل شراب، ملزم ہارون سے 01 بوتل شراب، ملزم احسن سے 01 بوتل شراب، ملزم ظفر سے 01بوتل شراب، برآمد کر لی۔

نصیرآباد پولیس نے ملزم اشتیاق سے 01پستول 9ایم ایم معہ ایمونیشن، آر اے بازار پولیس نے ملزم اسود ندیم سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم عادل سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم ولی اللہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔