پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی یورپی انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات ،باہمی تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال

181
Ambassador Amina Baloch
Ambassador Amina Baloch

برسلز۔8جولائی (اے پی پی):بیلجئیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپی انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیکل کیٹنگ سے پیر کو ملاقات کی۔بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات کے دوران تازہ ترین علاقائی اور سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔