ابوظہبی ۔10جولائی (اے پی پی):دنیا بھر کےایئرپورٹس اور ایئرلائنز کا ڈیٹا فراہم کرنے والے انٹرنیشنل ادارے (او اے جی) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو بڑی ٹریول مارکیٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو مسلسل ترقی کررہی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال جولائی میں امارات کے ایئرپورٹس پر کام کرنے والی ایئرلائنز کے پاس یکطرفہ …
متحدہ عرب امارات بڑی ٹریول مارکیٹ کی فہرست میں شامل

مزید خبریں
ابوظہبی ۔10جولائی (اے پی پی):دنیا بھر کےایئرپورٹس اور ایئرلائنز کا ڈیٹا فراہم کرنے والے انٹرنیشنل ادارے (او اے جی) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو بڑی ٹریول مارکیٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو مسلسل ترقی کررہی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال جولائی میں امارات کے ایئرپورٹس پر کام کرنے والی ایئرلائنز کے پاس یکطرفہ بین الاقوامی پروازوں کی 73 لاکھ سے زیادہ شیڈولڈ نشستیں ہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریبا 6 لاکھ زیادہ ہیں۔
امارات، مشرق وسطی میں طے شدہ نشتوں کی گنجائش کا 31 فیصد حصہ رکھتا ہے۔ خطے کے ایئرپورٹس پر جولائی کے دوران تقریبا دو کروڑ 35 لاکھ نشستیں مسافروں کو فراہم کی گئیں۔ او اے جی کی رپورٹ میں متحدہ عرب امارات کو بڑی ٹریول مارکیٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو مسلسل ترقی کررہی ہے۔ یہاں کے ایئرپورٹس مزید ایئرلائنز کو راغب کررہے ہیں۔ امارات میں آپریٹ کرنے والی ایئرلائنز مزید نئے مقامات کےلیے پروازوں کا آغاز کر کے اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے رہی ہیں۔







