- Advertisement -
اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بارش کے باعِث وادی نیلم، مظفرآباد میں مسافر جیپ کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس وِنگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=483388
- Advertisement -