اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (این یو ٹی ای سی ایچ )نے افغان طلباء کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد، وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان آصف درانی کے علاوہ نیوٹیک اور فاسٹ یونیورسٹی میں زیرو سمسٹر کرنے والے افغانستان کے طلباء نے بھی شرکت کی۔ زیرو سمسٹر کا مقصد بنیادی مضامین کا ریفریشر کورس پڑھانا اور طلباء کو یونیورسٹی کمیونٹی سے جوڑنے اور مختلف تعلیمی اور غیر نصابی مواقع تلاش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہاکہ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ افغان طلباء پاکستانی یونیورسٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں اور متحرک تعلیمی کمیونٹی کا حصہ بن رہے ہیں، یہ ایونٹ بین الاقوامی طلباء کے لئے ایک جامع اور معاون ماحول کو فروغ دینے کے لئے این یو ٹی ای سی ایچ کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ افغانستان کے وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے آصف درانی نے کہاکہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں افغان طلباء کی موجودگی پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔