مکہ مکرمہ ۔11جولائی (اے پی پی):سعودی عرب میں عازمین حج کی رہائشی کمیٹی کی جانب سے مکہ مکرمہ میں رہائشی عمارتوں کے پرمٹ کی درخواستیں وصول کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ عاجل نیوز کے مطابق حج 1446 ہجری کے لیے مکہ مکرمہ میں عازمین کی رہائشی عمارتوں کے لیے پرمٹ کےاجرا کا پہلا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے۔ رہائشی عمارتوں کے لیے پرمٹ ایسی عمارتوں کو جاری کیے جاتے ہیں …
عازمین کی رہائشی عمارتوں کے پرمٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز

مزید خبریں
مکہ مکرمہ ۔11جولائی (اے پی پی):سعودی عرب میں عازمین حج کی رہائشی کمیٹی کی جانب سے مکہ مکرمہ میں رہائشی عمارتوں کے پرمٹ کی درخواستیں وصول کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ عاجل نیوز کے مطابق حج 1446 ہجری کے لیے مکہ مکرمہ میں عازمین کی رہائشی عمارتوں کے لیے پرمٹ کےاجرا کا پہلا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے۔ رہائشی عمارتوں کے لیے پرمٹ ایسی عمارتوں کو جاری کیے جاتے ہیں جن میں مقررہ سہولتیں فراہم کی جاتی ہے۔رہائشی مقررہ معیار کے مطابق نہ ہونے کی صورت میں ان کے لیے پرمٹ جاری نہیں کیے جاتے ۔
عازمین کے رہائشی امور کی نگران کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ عمارت مالکان جو آئندہ برس کے لیے اپنی عمارتوں کو عازمین کی رہائش کے لیے مخصو ص کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں چاہئے کہ وہ مطلوبہ معیار کا جائزہ لیں اور اپنی عمارتوں کو اس کے مطابق تیار کریں تاکہ پرمٹ کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دوسری جانب مکہ مکرمہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ عازمین حج کو بہتر اور معیاری رہائشی سہولتوں کو یقینی بنانے کے لیے ہوٹلنگ سیکٹر کا معیار مقرر کیا گیا ہے جس کے مطابق ایسی عمارتوں کے لیے پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں جو مقرر کردہ معیار کے مطابق ہوں۔







