سعودی ولی عہد نے ریاض بلیوارڈ میں سپورٹس ٹاورکے ڈیزائن کی منظوری دے دی

ریاض۔11جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دارالحکومت ریاض میں سپورٹس بولیوارڈ پروجیکٹ نے ’’سپورٹس ٹاور‘‘کے ڈیزائن کی منظوری دی ہے ۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد کی سربراہی میں منصوبے کے ڈائریکٹرز نے اعلان کیا کہ انہوں نے سپورٹس ٹاور کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے۔سپورٹس بولیوارڈ ریاض کے ان چار منصوبوں میں سے ایک ہے جسے شاہ سلمان …

ریاض۔11جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دارالحکومت ریاض میں سپورٹس بولیوارڈ پروجیکٹ نے ’’سپورٹس ٹاور‘‘کے ڈیزائن کی منظوری دی ہے ۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد کی سربراہی میں منصوبے کے ڈائریکٹرز نے اعلان کیا کہ انہوں نے سپورٹس ٹاور کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے۔سپورٹس بولیوارڈ ریاض کے ان چار منصوبوں میں سے ایک ہے جسے شاہ سلمان نے مارچ 2019 میں شروع کیا تھا یہ منصوبہ وژن 2030 کا ایک اہم جزو ہے۔

سپورٹس بولیوارڈ پورے شہر میں 135 کلو میٹر تک وسیع ہو گا ۔ اس میں پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ، گرین ٹریک، پروفیشنل اورشوقیہ سائیکل چلانے والو ں کے لیے خصوصی ٹریک، گھڑ سواری کے راستے اور سپورٹس کی سرگرمیوں کے لیے مقرر مقامات شامل ہوں گی۔اس منصوبے کا مقصد ریاض کے شہریوں کو ورزش اور مختلف سپورٹس سرگرمیوں میں شرکت کے ذریعے صحت مند طرز زندگی پر گزارنے کی ترغیب دینا ہے۔