منیلا۔11جولائی (اے پی پی):فلپائن کے صوبہ کاگیان میں مسافر اور پک اپ ٹرک میں تصادم سے 11 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ابولوگ قصبے کے پولیس سربراہ میجر انتونیو پالٹاو نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا جب مسافر بس جنوب کی جانب سفر کر رہی تھی کہ مرکزی شاہراہ کے جنکشن میں داخل ہونے والے ٹرک سے ٹکرا گئی …
فلپائن ،مسافر اور پک اپ ٹرک میں تصادم سے 11 افراد ہلاک، 6 زخمی

مزید خبریں
منیلا۔11جولائی (اے پی پی):فلپائن کے صوبہ کاگیان میں مسافر اور پک اپ ٹرک میں تصادم سے 11 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ابولوگ قصبے کے پولیس سربراہ میجر انتونیو پالٹاو نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا جب مسافر بس جنوب کی جانب سفر کر رہی تھی کہ مرکزی شاہراہ کے جنکشن میں داخل ہونے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے باعث ٹرک میں سوار 11 افراد ہلاک ہو گئے جن کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ زخمیوں میں ٹرک ڈرائیور ،ایک راگیر، ٹرک میں سوار 2 افراد ، بس ڈرائیور اور اس کا معاون شامل ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔







