گورنر خیبر پختونخوا نے صوابی میں 3بہنوں کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی

170
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر باغ میں انکے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

پشاور۔ 11 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آئی جی پولیس سے صوابی میں تین بہنوں کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ بھائی کے ہاتھوں بہنوں کا قتل دلخراش اور تشویشناک ہے، معاشرے کو تشدد سے پاک کرنے کےلیے اجتماعی کوششیں درکار ہیں،

صوابی میں قتل شدہ بہنوں کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔گورنر نے صوابی کے گاؤں زیدہ میں ہونے والے سانحہ پر آئی جی کے پی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔