25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںمشیر خارجہ سرتاج عزیز اور اٹلی کے انڈر سیکرٹری خارجہ بینی دیتو...

مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور اٹلی کے انڈر سیکرٹری خارجہ بینی دیتو ڈیلا ویدووا کی ملاقات

- Advertisement -

مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور اٹلی کے انڈر سیکرٹری خارجہ بینی دیتو ڈیلا ویدووا کی ملاقات
پاکستان اور اٹلی نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کرلیا،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور اٹلی نے دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کر لیا۔یہ اتفاق رائے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور اٹلی کے انڈر سیکرٹری خارجہ بینی دیتو ڈیلا ویدوواکے مابین بات چیت کے دوران پایا گیا،جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے دفتر خارجہ آمد پر اٹلی کے انڈر سیکرٹری خارجہ و بین الاقوامی تعاون کا خیر مقدم کیا۔دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے موجودہ پارٹنرشپ کو مستحکم کرنیکی ضرورت پر زور دیا۔ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے گزشتہ چار سال کے دوران انسداد دہشت گردی،اقتصادی ترقی اور جمہوری استحکام میں پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48378

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں