اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 09 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،نئی قیمت 278 روپے 60 پیسے فی ڈالر ہو گئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی …
انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 09 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،نئی قیمت 278 روپے 60 پیسے فی ڈالر ہو گئی ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 28 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 07 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 724 روپے 60 پیسے رہی، کویتی دینار کی 910 روپے 45 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 281 روپے 25 پیسے ریکارڈ کی گئی۔








