ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان، بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان، بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):ملک کےبیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے،بالائی و زیریں خیبر پختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی و وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں، آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 48، سٹی 41)، گڑھی دوپٹہ 12، کوٹلی 05، پنجاب:

اسلام آباد (سیدپور 28، زیرو پوائنٹ 03، بوکرا 02، گولڑہ 01)، مری 22، راولپنڈی (شمس آباد 15، گوالمنڈی، نیو کٹاریاں 07، کچہری 06، پیر ودھائی 03)، منگلا 09، نارووال ،بہاولنگر 01، گلگت بلتستان: ہنزہ 06، بابرسر 03، سکردو،چلاس 02، خیبر پختونخوا: سیدو شریف 04، مالاکنڈ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :دادو 46،سبی اور روہڑی میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں