اورنج لائن ٹرین منصوبہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے مکمل کیا، وفاقی حکومت نے فنڈز نہیں دیے، احسن اقبال
اورنج لائن ٹرین منصوبہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے مکمل کیا، وفاقی حکومت نے فنڈز نہیں دیے، احسن اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ پنجاب حکومت نے اپنے فنڈز سے بنایا ہے ،اس کے لئے وفاقی حکومت نے کوئی فنڈز نہیں دیئے۔
اتوار کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور اورنج لائن منصوبہ سی پیک کے تحت نہیں بلکہ صوبائی حکومت نے اپنے وسائل سے بنایا ہے۔ وفاقی حکومت نے اس منصوبے کے لئے ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔