اپوزیشن ارکان قائمہ کمیٹیوں میں واپس آئیں، ان کی تجاویز سنیں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
اپوزیشن ارکان قائمہ کمیٹیوں میں واپس آئیں، ان کی تجاویز سنیں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن ارکان نے گزشتہ سال بجٹ میں قائمہ کمیٹی کی سطح پر قابل تحسین حصہ ڈالا تھا، میری اپوزیشن سے اپیل ہے کہ وہ قائمہ کمیٹیوں میں واپس آئیں۔
اتوار کو قومی اسمبلی میں مبین عارف کی تقریر پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی کارکردگی کی روشنی میں ہم نے اپوزیشن ارکان مبین عارف اور اسامہ کی کمی محسوس کی۔ انہوں نے گزشتہ سال قائمہ کمیٹی میں اپنا جو حصہ ڈالا وہ قابل تعریف تھا، ان سے اپیل ہے کہ واپس آئیں ،ان کی تجاویزسنیں گے اور ان کو حل کریں گے۔







