اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1200 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار 8 سو روپے ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 46 ہزار 8 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1200 روپے اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1200 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار 8 سو روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 46 ہزار 8 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1029 روپے کے اضافہ سے 210,562 روپے سے بڑھ کر 211,591 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 193,016 روپے سے بڑھ کر 193,959 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,900 روپے اور 2,486.28 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,372 ڈالر سے بڑھ کر 2,382 ڈالر ہو گئی۔








