وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بجٹ خطاب میں قومی سیاسی قیادت سے اظہار تشکر
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بجٹ خطاب میں قومی سیاسی قیادت سے اظہار تشکر

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 21 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اتوار کو بلوچستان اسمبلی میں نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے اپنے خطاب میں وزیراعظم محمدشہبازشریف،فیلڈمارشل سید عاصم منیر،صدرمملکت آصف علی زرداری،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے اظہار تشکر کیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اتحادی سیاسی قیادت کی جانب سے مسلسل رہنمائی اور تعاون کے مثبت اثرات صوبے کی ترقیاتی حکمت عملی اور عوامی فلاحی منصوبوں پر مرتب ہوئے ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور تعاون کے ذریعے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں ترقی، استحکام اور خوشحالی کے سفر کو مزید تیز کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی قیادت کی مشترکہ کاوشیں ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے اور عوامی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔








