25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںحکومت پہاڑی علاقوں کے تحفظ والے منصوبوں کو بھر پور معاونت فراہم...

حکومت پہاڑی علاقوں کے تحفظ والے منصوبوں کو بھر پور معاونت فراہم کرے گی،وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی،قانون و انصاف زاہد حامد کا ماﺅنٹین پروٹیکٹیڈ ایریا ز پراجیکٹ پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا ہے کہ حکومت پہاڑی علاقوں کے تحفظ والے منصوبوں کو بھر پور معاونت فراہم کرے گی جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر قابو پانے کے لئے پاکستان نے جامع پالیسیاں اور منصوبے بنائے ہیں جن میں مطابقت پیدا کرنے کے اقدامات شامل ہیں ۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں ماﺅنٹین پروٹیکٹیڈ ایریا ز پراجیکٹ پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں گلیشئر ز کے پگھلاﺅ، آلودگی ، جنگلی حیات کے تحفظ اور برفانی چیتے کی نسل بچانے جیسے مسائل کا ذکر بھی کیا او رکہا کہ ہمیں ان مسائل کے حل پر بھر پور توجہ دینا ہو گی ۔ زاہد حامد نے کہا کہ گرین پاکستان پروگرام پر پورے ملک میں عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور اس میں جنگلی حیات کے وسائل کی تجدید کے لئے 195ملین روپے کا حصہ بھی شامل ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48424

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں