25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ترک صدر رجب طیب اردوان...

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

- Advertisement -

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات،دوطرفہ خصوصی تعلقات اور بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم،ترک صدر نے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

انقرہ ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور ترکی نے دوطرفہ خصوصی تعلقات اور بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ عزم بدھ کو یہاں انقرہ میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ ملاقات میں ظاہر کیا گیا۔ اس موقع پر ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر اسماعیل خرمان ‘ ترکی پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے چیئرمین محمد بلتا اور ترکی کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے جبکہ ملاقات میں پاکستان ترکی فرینڈ شپ گروپ کے کنوینئر پرویز ملک اور ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود بھی سپیکر سردار ایاز صادق کے ہمراہ تھے۔ سردار ایاز صادق نے صدر اردوان کی قیادت میں ترکی کی شاندار ترقی کو سراہا اور کہا کہ یہ امت مسلمہ کے لئے ایک شاندار مثال ہے۔ انہوں نے ترکی میں فوجی بغاوت کے خلاف ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی بھرپور یکجہتی کا ذکر کیا اور ترک عوام کی طرف سے صدر اردوان کی قیادت میں تاریخی مزاحمت کو بھی سراہا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48427

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں