بیجنگ۔13جولائی (اے پی پی):گنی بساؤ کے صدر عمرو سیسوکو ایمبالو نے پہلی بار چین کا سرکاری دورہ کیا۔ چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ دونوں سربراہان مملکت نے چین اور گنی بساؤ کے درمیان تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا۔ چائینہ میڈیا گروپ (سی ایم جی ) کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں ایمبالو نے کہا …
چین ،گنی بساؤ کا اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں اپ گریڈ کرنے پر اتفاق

مزید خبریں
بیجنگ۔13جولائی (اے پی پی):گنی بساؤ کے صدر عمرو سیسوکو ایمبالو نے پہلی بار چین کا سرکاری دورہ کیا۔ چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ دونوں سربراہان مملکت نے چین اور گنی بساؤ کے درمیان تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا۔
چائینہ میڈیا گروپ (سی ایم جی ) کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں ایمبالو نے کہا کہ چین گنی بساؤ کے لیے بہت اہم ہے اور چین ہمیشہ اقوام متحدہ میں گنی بساؤ کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔ ہم بھی چین کی مسلسل حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین گنی بساؤ کے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں مسلسل مدد کر رہا ہے اور اہم حصہ لے رہا ہے۔ گنی بساؤ کے صدر کی حیثیت سے انہوں نے چین کی طرف سے شروع کیے گئے کئی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کی صدارت کی ہے۔







