چین ، کوئلے کی کان میں پانی بھرجانے کے باعث پھنسے تینوں افراد کی نعشیں نکال لی گئیں

بیجنگ۔15جولائی (اے پی پی):چین کے صوبہ شانژی میں کوئلے کی کان میں پانی بھر جانے کے باعث پھنسے تینوں افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں ۔ شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے تینوں کان کنوں کی موت کی تصدیق کر دی ہے ۔ یہ حادثہ 7 جولائی کو پیش آیا جب چنگ سو کاؤنٹی میں کوئلے کی کان میں پانی بھر گیا جس میں 3 کان کن پھنس گئے۔کاؤنٹی …

بیجنگ۔15جولائی (اے پی پی):چین کے صوبہ شانژی میں کوئلے کی کان میں پانی بھر جانے کے باعث پھنسے تینوں افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں ۔ شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے تینوں کان کنوں کی موت کی تصدیق کر دی ہے ۔

یہ حادثہ 7 جولائی کو پیش آیا جب چنگ سو کاؤنٹی میں کوئلے کی کان میں پانی بھر گیا جس میں 3 کان کن پھنس گئے۔کاؤنٹی کے پبلیسٹی ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ پھنسے ہوئے تینوں کان کنوں کی نعشوں کو نکال لیا گیا ہے ۔