ٹوبہ ٹیک سنگھ،موٹروےایم تھری پر کار حادثہ میں نوجوان جاں بحق

159
Motorway
Motorway

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ 15 جولائی (اے پی پی):ٹوبہ ٹیک سنگھ موٹر وے ایم 3 پر چک نمبر 287 کے قریب کتے کو بچاتے ہوئے تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 21 سالہ نوجوان سعد عمران موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی21 سالہ نوجوان منیب مشتاق زخمی ہو گیا۔زخمی نوجوان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے دونوں نوجوانوں کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر سے ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ڈیڈ باڈی اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔