سرینگر ۔ 30 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے چاڈورہ میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں تین نوجوانوںکے قتل اور درجنوں کو شدید زخمی اور پیلٹ گن کے استعمال سے کئی افراد کی بینائی متاثر ہونے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک بیان میں …
بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے،ظلم و جبر کو شکست ہوگی اور کشمیری اس سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے ،میر واعظ

مزید خبریں
سرینگر ۔ 30 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے چاڈورہ میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں تین نوجوانوںکے قتل اور درجنوں کو شدید زخمی اور پیلٹ گن کے استعمال سے کئی افراد کی بینائی متاثر ہونے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک بیان میں کہاکہ بھارت اور اس کی کٹھ پتلی انتظامیہ کشمیرمیں تمام مسلمہ جمہوری اور انسانی اصولوںکو بالائے طاق رکھ کرنہتے کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے۔ انہوںنے تینوں نوجوانوں کے قتل کے بعد کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے اظہار افسوس کو کشمیریوں کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ خود ان نوجوانوں کے قتل کی ذمہ دار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نوے کی دہائی کی نسبت آج کشمیری عوام اور نوجوان مجاہدین کو بھارتی فورسز کی کارروائیوںسے بچانے کیلئے گھروں سے نکل آتے ہیں کیونکہ ان میںآزادی کا جذبہ اور تڑپ شدت اختیار کر رکھا ہے اور یہ بھارتی حکمرانوں کیلئے چشم کشا ہے ۔ا








